ترسیلات زر میں 11فیصد کمی

0
102

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وزارت خارجہ نے فروری کی ماہانہ معاشی رپورٹ جاری کردی۔ رواں مالی سال میں پہلے 7ماہ میں ترسیلات زر11فیصد کمی کے ساتھ16ارب ڈالر کی رہیں، رپورٹ کے مطابق برآمدات7.4فیصد کمی کے ساتھ 16.4 ارب ڈالر رہیں۔ درآمدات میں21فیصد کمی کے ساتھ33.5 ارب ڈالر رہیں، رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ67 فیصد کمی کے ساتھ3.8ارب ڈالر ہو گیا۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں44فیصد کمی کے ساتھ68کروڑ 35لاکھ ڈالر ہو گئی ، ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 5.4ارب ڈالر کے رہ گئے۔ رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 18فیصد اضافے سے3ہزار966ارب روپے ہو گئی ۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پی ایس ڈی پی ریلیز 44فیصد کمی کے ساتھ162 ارب روپے رہے، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مالیاتی خسارہ 1ہزار683 ارب روپے ہو گیا، شرح سود بڑھنے سے قرض کی ادائیگی میں77فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال مہنگائی28سے30فیصد رہنے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here