اسلام آباد(پاکستان نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 50 لاکھ ڈالر امداد دینے کا فیصلہ، معاہدے پر دستخط، رقم سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی سیکریٹری اقتصادی امور ڈکٹر کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹڑ یونگ نے پاکستان کیلئے 50 لاکھ ڈالر امداد کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، جس میں چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اے ڈی بی کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں طے شدہ اصلاحات مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔