نیویارک (پاکستان نیوز) سٹیٹن آئی لینڈ میں اپنی نوجوان بیٹی کو قتل کرنےوالے مصری والد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، کیبری سلیم ایک مصری باکسر ہے جس نے 2019 میں اپنی بیٹی کو قتل کر کے لاش مقامی پارک میں پھینک دی تھی اور امریکہ سے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ، نیویارک پولیس نے ملزم کی تلا ش کرتے ہوئے تین دسمبر کو اس کو مشرق وسطیٰ کے ایک ملک سے ڈھونڈ نکالا اور گرفتار کر کے امریکہ واپس لے آئے جہاں عدالت میں اس کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے ، واضح رہے کہ کیبری سلیم نے باکسنگ مقابلے کے دوران اپنے حریف کو سر میں مکے مکے مار مار کر مار بھی ڈالا تھا جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہیں ہو سکا ۔