مکی آرتھر کا پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ

0
148

لاہور(پاکستان نیوز) مکی آرتھر کا پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ورلڈکپ کا سفر ختم ہونے کے بعد پاکستان آنے کی بجائے جنوبی افریقہ چلے جائیں گے، باولنگ کوچ اظہر محمود بھی پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے کے باوجود سیمی فائنل مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ ورلڈکپ میں سفر تمام ہونے کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم کل لندن سے پاکستان کیلئے واپس روانہ ہوگی۔ تاہم قومی ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور باولنگ کوچ اظہر محمود نہیں ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ مکی آرتھر نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ ان کا معاہدہ بھی ختم ہو گیا ہے۔ دوسری جانب باولنگ کوچ اظہر محمود کا معاہدہ بھی ختم ہو گیا ہے، اس لیے وہ پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here