اسلام آباد(پاکستان نیوز) ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پا کستان کر کٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی سمیت ہیڈ کو چ بیٹنگ کو چ اور بولنگ کو چ کو فارغ کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ پا کستان کر کٹ بورڈ نے انضما م الحق کی سربراہی میں کا م کر نے والی سلیکشن کمیٹی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس بار سلیکشن کمیٹی کے معاہد ے میں توسیع نہ کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہیڈ کو چ مکی آرتھر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلا ور اور بولنگ کو چ اظہر محمو د کو بھی فارغ کرنے کا امکا ن ہے تاہم ان کے کنٹرکٹ میں توسیع کا فیصلہ ایم ڈی وسیم خان اور چیئرمین کرکٹ بورڈ کر یں گے ۔ پی سی بی سرفراز کو ون ڈے اور ٹیسٹ کی کپتانی سے ہٹا کر نئے کپتان کی تقرری پر غور کر رہی ہے مگر سرفراز آئندہ سال ٹی 20ورلڈ کپ تک ٹی 20کے کپتان رہیں گے جبکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کی الگ الگ ٹیم بنا نے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ پی سی بی کر کٹ کمیٹی کی میٹنگ 22سے 24جو لا ئی تک متوقع ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ورلڈکپ کا سفر ختم ہونے کے بعد پاکستان آنے کی بجائے جنوبی افریقہ چلے جائیں گے جبکہ باولنگ کوچ اظہر محمود بھی پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سیمی فائنل مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گیا، ورلڈکپ میں سفر تمام ہونے کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ایک دو روز میں وطن واپس آ جائے گی ،تاہم قومی ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور باولنگ کوچ اظہر محمود واپس نہیں آئیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے قومی ٹیم کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ باولنگ کوچ بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔