موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کم کردی

0
96

اسلام آباد (پاکستان نیوز) بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ایشور اور سینئرغیر محفوظ ڈیٹ ریٹنگ اور سینئر غیر محفوظ ایم ٹی این پروگرام ریٹنگ میں کمی کر دی ہے، البتہ موڈیز کا کہنا ہے کہ آؤٹ لک مستحکم ہے کیونکہ فنڈنگ تک رسائی دستیاب ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ایشور اور سینئر غیر محفوظ ڈیبٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ون سے کم کرکے سی ڈبل اے تھری کردی ہے جبکہ سینئر غیر محفوظ ایم ٹی این پروگرام ریٹنگ بھی (پی) سی ڈبل اے ون سے کم کرکے (پی) سی ڈبل اے تھری کردی ہے۔ موڈیز نے پاکستان کا آئوٹ لک مستحکم رکھا ہے کیونکہ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فنڈز تک رسائی کے امکانات ہیں۔ موڈیز نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال بہت نازک ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی انتہائی نچلی سطح پر ہیںجو فوری اور درمیانی مدت کیلئے برآمدات اور قرضوں کی ادائیگی کیلئے ناکافی ہیں۔ موڈیز نے گزشتہ چار ماہ کے دوران پاکستان کی ریٹنگ دوسری مرتبہ کم کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق موڈیز کی ریٹنگ میں کمی تین دہائیوں میں بدترین تنزلی ہے جس کی وجہ ڈیفالٹ کے حوالے سے بڑھتے مخصوص خطرات ہیں۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے درکار فنڈز کا حجم آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام سے زیادہ ہے جو جون 2023 میں ختم ہوجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here