امریکہ کے 246ویں یوم آزادی پر نیویارک سمیت مختلف شہروں میں آتش بازی

0
103

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ کے 246ویں یوم آزادی پر نیویارک ، واشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ، سینٹ لوئس میسوری میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ 20 سے 30 منٹ تک دریائے مسیسیپی کے اوپر جاری رہا، واشنگٹن ڈی سی میں لنکن میموریل ریفلکٹنگ پول سے شروع کی گئی آتش بازی نے کیپیٹل اور واشنگٹن یادگار کے پیچھے آسمان کو روشن کر دیا، یہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،نیویارک میں آتشبازی کا سب سے بڑا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، آتشبازی سے بروکلین پل کے اوپر آسمان روشنیوں سے کافی دیر تک سجا رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here