خضر معظم خان کو امریکہ کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا اعلان

0
69

نیویارک (پاکستان نیوز)عراق جنگ کے دوران جان دینے والے فوجی ہمایوں خان کے والد پاکستانی نژاد امریکی خضر معظم خان کو امریکہ کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔وہ امریکہ بھر سے ان 17 افراد میں شامل ہیں جنہیں اس سال یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ معظم خان اور ان کی اہلیہ غزالہ کو ‘سنہری والدین’ قرار دیا جا رہا تھا۔پاکستانی نژاد امریکی مسلمان خضر معظم خان کو امریکی صدر جو بائیڈن 7 جولائی کو اعلیٰ امریکی سول ایوارڈ سے نوازیں گے۔وہ امریکی آئین کے بارے میں علم پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرنے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔خضر معظم خان امریکی فوج کے کیپٹن ہمایوں خان کے والد ہیں جن کی عمر 27 سال تھی جو 2004 میں عراق جنگ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہیں ورجینیا کے آرلنگٹن قبرستان میں دفن کیا گیا ہے۔ بعد میں اسے کانسی کا ستارہ اور پرپل ہارٹ دیا گیا۔وائٹ ہائوس کے مطابق صدارتی تمغہ آزادی قوم کا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے، جو ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے امریکہ کی خوشحالی، اقدار، یا سلامتی، عالمی امن، یا دیگر اہم سماجی، عوامی، یا نجی کوششوں میں مثالی کردار ادا کیا ہے، وائٹ ہائوس کے مطابق خضر خان قانون کی حکمرانی اور مذہبی آزادی کے لیے ایک ممتاز وکیل ہیں اور صدر بائیڈن کے تحت امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔خضر خان پاکستان کے گوجرانوالہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئے اور 1980 میں امریکہ آ گئے۔ خان 24 سال کے تھے جب وہ پاکستان چھوڑ کر دبئی چلے گئے اور بعد میں امریکہ منتقل ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here