واشنگٹن (پاکستان نیوز) دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح یعنی 1 لاکھ 12 ہزار ڈالر تک جا پہنچ گئی جس کے بعد تجزیہ کاروں نے اس کے مستقبل میں مزید اضافے کی پیش گوئی شروع کر دی ۔ اس وقت بٹ کوائن معمولی اتار چڑھا کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار 383 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ کوائن مارکیٹ کیپ کے آلٹ کوائن سیزن انڈیکس نے بھی اشارہ دیا ہے کہ مارکیٹ اب بھی بٹ کوائن کو ترجیح دے رہی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کرپٹو فرینڈلی پالیسیوں نے بھی بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کو نئی راہیں دی ہیں۔











