کرونا وائرس اور امریکی فوجی لیبارٹری میں کوئی تعلق ہے ،گلوبل ٹائمزکی رپورٹ

0
184

 

بیجنگ(پاکستان نیوز) چین کے سرکاری خبر رساں ادارے گلوبل ٹائمز کے مطابق چین میں انٹرنیٹ صارفین اور ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ کی فورٹ ڈیریک لیبارٹری کا کورونا وائرس کے ساتھ کوئی تعلق ہے کیونکہ اتفاق سے لیبارٹری کی بندش ایک ایسے وقت میں ہوئی جب دنیا بھر میں کرونا وائرس پھیلنا شروع ہوا۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق امریکی وائٹ ہاﺅس کی ویب سائٹ پر ایک درخواست آئی ہے جس میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی فوج کی جانب سے وباو¿ں کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے حوالے کی گئی تحقیق کی تفصیلات دیں۔ گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ لیبارٹری کے بند ہونے سے متعلق انگریزی زبان میں شائع ہونے والی متعدد رپورٹس کو ڈیلیٹ کیا گیا، جس سے وائرس اور لیبارٹری کے آپس میں تعلق کے بارے میں شک مزید بڑھا ہے۔ چین کا سرکاری میڈیا اور سفارت کار کے ساتھ اس نوعیت کے بیانات دے رہے ہیں جس میں اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ یہ وائرس چین میں سامنے ضرور آیا تاہم یہ پیدا کسی دوسری جگہ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here