خون کے وہ 2 گروپس جن کے حامل افراد کے کرونا سے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے

0
184

 

لاہور(پاکستان نیوز) خون کے وہ 2 گروپس جن کے حامل افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خدشہ ہے، ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی اکثریت اے پازیٹیو اور اے نیگیٹیو بلڈ گروپس والے افراد کی ہے، جبکہ سب سے کم کیسز او بلڈ گروپس والے افراد کے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چینی ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے چینی ماہرین نے ایک نئی تحقیق کی ہے جس کے مطابق 2 مخصوص بلڈ گروپس والے افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خدشہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چینی ماہرین نے چین میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 2 ہزار افراد کے کیسز کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ ان کیسز میں بیشتر افراد کے بلڈ گروپس یا تو اے پازیٹیو یا اے نیگیٹیو تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here