نیویارک (پاکستان نیوز)گورنر اینڈریو کومیو اور اٹارنی جنرل لٹیشیا جیمز نے ٹرمپ کی جانب سے کورونا ویکسین کی تیاری کے بیان کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ ایسا کوئی منصوبہ زیر تکمیل نہیں ہے ، ہم عوام سے غلط بات نہیں کر سکتے ہیں ، مستقبل قریب میں مہلک وائرس کی ویکسین تیار ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ، ٹرمپ نے سفید ، سیاہ اور براﺅن تمام کمیونٹیز سے کہا تھا کہ وائرس کے حوالے سے ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں ہے ۔پریس کانفرنس کے اختتام پر گورنر کومیو نے کہا کہ جب تم تمام لوگ اس وائرس سے محفوظ نہیں ہوں گے کوئی بھی محفوظ تصور نہیں کیا جا سکتا ہے ۔