نیویارک (پاکستا ن نیوز)سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے فلوریڈا والے گھر میں امریکہ ایجنسی ایف بی آئی نے چھاپہ مارا ہے اور اس کے اہلکاروں نے تلاشی کے دوران ان کے گھر میں موجود ایک تجوری کو توڑا ہے، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے فلوریڈا والے گھر میں امریکہ ایجنسی ایف بی آئی نے چھاپہ مارا ہے اور اس کے اہلکاروں نے تلاشی کے دوران ان کے گھر میں موجود ایک تجوری کو توڑا ہے۔سابق صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پام بیچ میں واقع ان کی رہائش گاہ مار اے لاگو کو بڑی تعداد میں ایف بی آئی کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا تھا۔یہ تلاش مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری کاغذات کے استعمال سے متعلق تحقیقات سے منسلک تھی۔نیو یارک ٹائمز نے تفتیش سے متعلق باخبر ذرائع کے حوالے سیلکھا ہے کہ اس تلاشی کا مقصد ٹرمپ کی طرف سے وائٹ ہاوس سے فلوریڈا جاتے ہوئے بعض خفیہ دستاویزات کا اپنے ساتھ لیجانا تھا۔امریکی ادارہ انصاف نے چھاپے سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا ہے۔