پاکستان نے مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کر دیا

0
88

نیویارک(پاکستان نیوز)پاکستانی کابینہ کی منظوری کے بعد فراڈ میں ملوث امریکہ کو مطلوب ملزم مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کر دیا گیا۔نیو یارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان فرار ہونے والے 16ملین ڈالر میڈیکیڈ فراڈ میں ملوث ملزم مجاہد پرویز کو گرفتار کر لیا۔ انہوںنے کہا کہ پرویز نے نیویارک کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کیا جس کی نظیر نہیں ملتی، وہ پاکستان فرار ہو گیا اور سمجھتا تھا کہ شاید وہاں بچ جائے گا لیکن امیرکہ اس کو انصاف کے کٹہرے میں لے آیا، اس کیس کے بعد میرا دفتر یقینی بنانے کے لئے کام کرے گا کہ مفرور افراد کو نیویارک میں انصاف کے لئے واپس لایا جائے ، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں چھپے ہوں۔ نیویارک کے علاوہ لانگ آئی لینڈ میں مجاہد پرویز کے بیٹے کے11 فارمیسی سٹورز ہیں۔ حکام کے مطابق مجاہد نے ان فارمیسز کی ملکیت چھپائی اور اپنے بیٹے کا نام استعمال کرکے ادویات کا کاروبار کرتا رہا اور16 ملین ڈالر سے زائد کا فراڈ کیا، ان کا بیٹا راحیل پرویز فراڈ میں3 سال قید کی سزا بھگت چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here