ایلون مسک کا چاند پر فیکٹری قائم کرنیکا منصوبہ

0
5

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکی بلینئر ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس چاند پر فیکٹریاں قائم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جہاں بھاری نوعیت کے بیشتر کام روبوٹس انجام دیں گے۔اردو نیوز کے مطابق سپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے چند روز قبل کمپنی کی پہلی سہ ماہی مالیاتی بریفنگ کے دوران یہ بات کہی۔ایلون مسک نے کہا کہ ہم چاند پر بڑی مقدار میں سامان اتاریں گے، فیکٹریاں قائم کریں گے اور روبوٹس اس کام میں بہت مددگار ثابت ہوں گے۔سائنس ویب سائٹ سپیس ڈاٹ کام کے مطابق یہ کوئی نیا منصوبہ نہیں، مسک نے پہلی بار فروری میں اس وژن کا ذکر کیا تھا ۔جب انہوں نے ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے اپنی قائم کردہ کمپنی ایکس اے آئی کی سپیس ایکس کے ساتھ خریداری کا اعلان کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here