قیمتیں 3سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

0
5

نیویارک(پاکستان نیوز) عالمی سطح پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں جولائی کے مہینے میں 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت(ایف اے او)نے بتایا کہ عالمی سطح پر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں موسمیاتی حالات اور ایران، امریکا جنگ کے باعث نمایاں اضافہ ہوا اور وہ 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ایف اے او پرائس انڈیکس میں عالمی اجناس کی قیمتوں میں آنے والی ماہانہ تبدیلیوں کو ٹریک کیا جاتا ہے۔اس انڈیکس کے مطابق اشیائے خورونوش کی قیمتیں جولائی میں 131.1 پوائٹ تک پہنچ گئیں جو کہ جون میں 130.3 تھی۔یہ قیمتیں جنوری 2023 کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح ہے،عالمی ادارے کے مطابق گندم کی قیمتوں میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں اجناس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 3.4 فیصد اضافہ ہوا۔بحیرہ اسود میں گندم کی برآمد متاثر ہونے اور درجہ حرارت میں اضافے سے گندم پیدا کرنے والے خطوں میں فصلوں کی کاشت متاثر ہوئی۔ایف اے او کے ویجیٹیبل آئل انڈیکس کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا جو کہ جون 2022 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ایران جنگ اور بائیو ڈیزل کی مانگ میں اضافے کے باعث ویجیٹیبل آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔یورپ اور ایشیا میں موسمیاتی خدشات کے باعث چینی کی قیمت میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا۔البتہ گوشت کی قیمتوں میں 2.8 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here