مواخذے سے بریت : ٹرمپ کیخلاف نئے مقدمات بننے کا امکان

0
92

نیویارک (پاکستان نیوز) ٹرمپ مواخذے کی کارروائی سے چھٹکارہ ملنے پر کافی خوش ہیں اور آئندہ وقت میں زیادہ متحرک ہونے کا اعلان کر چکے ہیں لیکن مستقبل میں ان کی مشکلات اور مسائل میں مزید اضافہ واضح ہے اور اس سلسلے کی پہلی کڑی مین ہٹن کے اٹارنی کی جانب سے ٹرمپ اور ان کے کاروباری اداروں کیخلاف نیا پنڈورا باکس کھولنا ہے جبکہ جارجیا کی فلٹن کاﺅنٹی کے حکام کو ٹرمپ کی فون کال کا معاملہ بھی ان کے خلاف تحقیقات اور مقدمے کا باعث بن سکتا ہے جبکہ کیپٹل ہل حملے کے حوالے سے ٹرمپ پر عدالتوں میں مقدمات چل سکتے ہیں کیونکہ اب وہ عام شہری ہیں ۔ماہرین کے مطابق ٹرمپ آئندہ انتخابات کے لیے بھی نااہل قرار پاگئے ہیں کیونکہ سینیٹ کی اکثریت 57 سینیٹرز نے ان کو مجرم قرار دیا ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here