TPL کارئیل اسٹیٹ میں 500ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

0
475

نیویارک (پاکستان نیوز) ٹی پی ایل کارپوریشن نے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو وسعت دینے کے لیے 500 ملین ڈالر کی فنڈ ریزنگ پر غور شروع کر دیا ہے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے تعاون سے مجموعی رقم کا 60 فیصد فنڈز غیر ملکی سرمایہ کاروں سے حاصل کیا جائے گا جبکہ 30 فیصد فنڈز پاکستانی سرمایہ کاروں سے اکٹھے کیے جائیں گے اور باقی فنڈز ٹی پی ایل پراپرٹیز کے ذریعے ممکن بنائے جائیں گے ۔ ٹی پی ایل کارپوریشن کے سی ای او علی جمیل نے بتایا کہ ہائیبرڈ رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری سے 30 فیصد سے زائد منافع پاکستانی روپوں میں ملے گا جس سے ملکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوگا ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تعمیراتی شعبے کو ترقی دینے کے لیے اقدامات کی ہدایت کے مطابق نجی کمپنیاں اس جانب اقدامات کو ترجیح دے رہی ہیں ۔ رائیل اسٹیٹ انویسمنٹ ٹرسٹ (آر ای آئی ٹی ) نے کراچی میں تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے 8 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here