نائن الیون حملوں پرکئی سوال ابھی بھی حل طلب ہیں:سپائک لی

0
188

نیویارک (پاکستان نیوز) معروف فلم ڈائریکٹر سپائک لی نے ایک مرتبہ پھر نائن الیون حادثے کے متعلق سوالات کو جنم دے دیا ہے ، نیویارک ٹائمز کو انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ مجھے اب بھی درست معلومات نہیں ہیں کہ نائن الیون کے محرکات کیا تھے ، کون لوگ ملوث تھے ؟ اور تحقیقات اور ملزموں کی گرفتاری کہاں ہے ؟ نائن الیون نیویارک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ، لی نے بتایا کہ وہ مختلف ڈاکو مینٹری فلمیں بنانے کے دوران نائن الیون کے حوالے سے بہت سی معلومات حاصل کر چکے ہیں ، آرکیٹچرز کے انٹرویو ز کیے ہیں ، عینی شاہدین کے خیالات اور تاثرات ریکارڈ کیے ہیں ، زخمیوں کی ابتدائی معلومات اکٹھی کی ہیں ، اس کے علاوہ انٹیلی جنس اہلکاروں سے بھی معلومات اکٹھی کی ہیں لیکن ابھی تک وہ کسی ایک مرکزی نقطہ پر متفق نہیں ہو سکے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں جان سٹیورٹ ، روزی پیریز ، جیفری رائٹ ، جان ٹورچورو ، چک شومر ، بل ڈی بلاسیو ، الیکژینڈریا کورٹیز سمیت دیگر سیاستدانوں اور تجزیہ کاروں کی رائے حاصل کر چکے ہیں لیکن ذہنی طور پر مطمئن نہیں ہو سکے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here