نئی دہلی(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ بھارت کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے احمدآباد ائیرپورٹ پرامریکی صدر ٹرمپ کا استقبال کیا۔تاہم اس موقع پر مودی ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گئے۔ ٹرمپ کو چھوڑ کر ان کی اہلیہ کو لے کر آگے بڑھ گئے۔مودی نے امریکی خاتون اول کا ہاتھ پکڑا تو چھوڑا ہی نہیں۔امریکی صدر مودی کی حرکت پر منہ دیکھتے رہ گئے۔بھارتی وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھی امریکی صدر کا استقبال کیا۔