بھارت کے سب مسلمانوں کو 1947 میں پاکستان بھیج دیا جانا چاہئے تھا،رکن بے جے پی

0
462

نئی دہلی(پاکستان نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ کے رکن گیرراج سنگھ ، جو مستقل طور پر نفرت انگیز تقاریر کے لئے مشہور ہیں ، نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ 1947 میں تمام مسلمانوں کو پاکستان بھیجا جانا چاہئے تھا۔ گیرراج سنگھ نے بدھ کے روز بہار کے علاقے پورنیا میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان خود کوایک قوم سے وابستہ کریں۔ 1947 میں محمد علی جناح نے ایک مسلم قومیت کے لئے زور دیا۔ ہمارے باپ دادا کی یہ بہت بڑی غلطی تھی جس کی قیمت ہم ادا کر رہے ہیں۔ اگر اس وقت مسلمانوں کو پاکستان بھیجا گیا ہوتا اور ہندووں کو یہاں لایا گیا ہوتا تو ہم مختلف صورتحال میں ہوتے۔ وزیر برائے امور پروری ، دودھ اور ماہی گیری کا یہ بیان شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران سامنے آیا ہے جس میں 2015 ، سے قبل ہندوستان آنے والے پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے صرف غیر مسلم مہاجرین کو ہی شہریت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ گریراج سنگھ حکومت کے ایک معروف رکن ہیں جنھوں نے کئی بار مسلمانوں کے لئے اپنی سخت ناپسندیدگی کا کھل کر اظہار کیا ہے۔ صرف چار دن پہلے ، سنگھ کو بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا نے اس بیان کی وجہ سے مبینہ طور پر طلب کیا تھا جس میں انہوں نے یہ الزام لگایا تھا کہ اتر پردیش میں دار العلوم دیوبند “آتنکواڑ کی گنگوتری (دہشت گردی کا سرچشمہ)” ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here