آئینی ترامیم : پوٹن کا عوام کوشکریہ، امریکہ کو تشویش

0
157

ماسکو،واشنگٹن(پاکستان نیوز) روسی صدرولادیمیرپوٹن نے بھاری اکثریت سے آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے پر روسی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک ، اس کے تمام اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے اندرونی استحکام اور وقت کی ضرورت ہے۔روس کی آ ئینی اصلاحات میں 206 ترامیم کی گئی ہیں جس کی وجہ سے روس میں نئے قوانین بھی لاگو کئے جائیں گے۔ 78فیصد لوگوں نے آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دیا۔روسی آئین کے مطابق کوئی بھی شخص صرف دو بار ہی 6،6 سال کی مدت کیلئے صدارت کے عہدے پر رہ سکتا ہے تاہم پوٹن مزید 2 بار عہدہ صدارت پر براجمان ہونے کے اہل ہوگئے ہیں۔ادھرامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن نے ریفرنڈم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے انتخابی جبر قرار دیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نے آئینی اصلاحات پر ریفرنڈم کے بعد صدر پوٹن کو مبارکباد دی ہے۔یورپی یونین نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریفرنڈم کے دوران ہونیوالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here