نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے تحقیقات کے دوران ایف بی آئی کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاتھ صاف ہیں، انھوں نے کبھی کوئی غیرقانونی قدم نہیں اٹھایا ہے ، ایف بی آئی نے نجی تقریب میں شرکت کے بعد میئر نیویارک سے ان کے تین موبائل فون ، دو ٹیبلٹ قبضے میں لے لیے تھے جن کا ڈیٹا کاپی کرنے کے بعد یہ ڈیوائسز میئر ایرک ایڈمز کو واپس کر دی گئیں،گزشتہ دنوں میئر آفس میں پریس کانفرنس کے دوران میئر ایرک ایڈمز نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ قیاس آرائیوں کی بنا پر اپنا عہدہ چھوڑنے کے حق میں نہیں ہے ، ایف بی آئی اپنا کام پورا کرے اور فیصلہ دے جس کے مطابق مزید اقدامات اٹھائیں گے۔
نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کی اہم پریس کانفرنس ، انتخابی مہم فنڈز کے حوالے سے تحقیقات سے متعلقہ اہم سوالات کے دے دئیے