نیویارک (پاکستان نیوز) ملک میں کورونا لاک ڈاﺅن سے بے روزگار ہونے والی افراد کی تعداد 7ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران دس لاکھ افراد نے بے روزگاری الاﺅنس کے لیے اپلائی کیا ہے جبکہ رواں برس مارچ کے دوران یہ تعداد 60 لاکھ سے زائد رہی ہے ۔ اب بھی بے روزگاری الاﺅنس کے لیے درخواستیں جمع کرانے والوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ ماہ کی بات کی جائے تو الاﺅنس سے مستفید ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران بے روزگاری الاﺅنس کے لیے درخواستیں دینے والوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد رہی ہے ۔