سابق اہلکار گھر میں اکیلا تھا کہ خود کو پھندے سے لٹکا لیا ، آخری رسومات آئندہ ہفتے ادا کی جائینگی
نیویارک (پاکستان نیوز) ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ نیویارک پولیس کے سابق اہلکار نے خودکشی کر لی ، تفصیلات کے مطابق 46سالہ ڈینیل شیرفس جوکہ گزشتہ برس ہی پولیس سے ریٹائر ہوا تھا نے خود کو پھندے سے لٹکا لیا تھا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق سابق اہلکار گھر میں اکیلا تھا اور اس نے حالات سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ، پولیس اہلکار کی آخری رسومات آئندہ ہفتے ادا کی جائیں گی ۔46سالہ فریڈریکو کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ نائن الیون کے حملے کے دوران اپنا ایک گردہ ضائع کر بیٹھے تھے ، اگر گزشتہ برس کی بات کی جائے تو نیویارک پولیس کے 10اہلکاروں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا تھا جس کی بڑی وجہ ڈپریشن ہی بتائی گئی تھی ۔