غیرقانونی ،جرائم پیشہ تارکین کی معلومات پانچ پولیس سٹیشنز کو بھجوا دی گئیں

0
174

ہلز بورو پولیس ، واسکو کاﺅنٹی شیرف ،اوریجن سٹیٹ پولیس اینڈ کلاک ماس کاﺅنٹی کے دفاتر شامل ہیں

نیویارک (پاکستان نیوز) یو ایس امیگریشن انڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای ) نے غیرقانونی تارکین اور مختلف جرائم میں گرفتار تارکین کے حوالے سے معلومات پانچ پولیس سینٹرز کو ارسال کر دی ہیں جہاں سے معلومات حاصل کی جا سکیں گی ، اس سلسلے میں ہلز بورو پولیس ڈیپارٹمنٹ ، واسکو کاﺅنٹی شیرف آفس ،اوریجن سٹیٹ پولیس اینڈ کلاک ماس کاﺅنٹی شیرف کے دفاتر سے یہ معلومات حاصل کی جا سکیں گی ، آئی سی ای کے قائم مقام فیلڈ آفس ڈائریکٹر مائیکل میلینڈیز نے بتایا کہ عام طور پر امیگریشن ڈیپارٹمنٹ ایسی معلومات پبلک کرنے کا پابند نہیں ہوتا ہے لیکن لوگوں کی سہولت کے لیے یہ معلومات متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھجوا دی گئی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here