امریکہ میں معاشی بدحالی کے قوی امکانات 6 ملین ملازمتیں اختتام پذیر ہونگی، ماہرین

0
81

نیویارک (پاکستان نیوز)جی او پی سینیٹرز نے بڑھتے اخراجات کو کور کرنے کے لیے قرضوںکی حد میں اضافے کیلئے بائیڈن حکومت کی مدد کا اعلان کر دیا ہے ۔ چیف اکنامسٹ مارک زینڈی نے کہ اکہ اگر قرضوں کی حد میں اضافہ تعطل کا شکار رہا تو اس سے ملک کی اکانومی کو 15 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے جبکہ 6 ملین ملازمتیں بھی ہاتھ سے جا سکتی ہیں ، دونوں جماعتوں کے قانونی ماہرین اور سینیٹرز میں اس بات پر اتفاق ہے کہ قرضوں کی حد کو بڑھانا ضروری ہے لیکن یہ سب کیسے کرنا ہے اس حوالے سے دونوں جماعتوں میں کوئی اتفاق نہیں ہے ۔ محکمہ خزانہ کو ملکی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے قرضوں کا حصول بڑھانا پڑ رہا ہے لیکن قرضوں کی حد میں اضافہ بھی ضروری ہے تاکہ اخراجات کو بروقت مکمل کیا جا سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here