منکی پوکس سے بچائو کیلئے ویکسین کا مطالبہ

0
109

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں مونکی پوکس سے بچائو کے لیے ویکیسن کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے، مونکی پوکس ایک ایسی بیماری جو افریقہ سے باہر شاذ و نادر ہی ظاہر ہوتی ہے، حالیہ دنوں میں یورپی اور امریکی صحت کے حکام نے اس کی نشاندہی کی ہے۔منکی پوکس ویکسین کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے نیویارک شہر میں اپوائنٹمنٹ سسٹم کریش ہو گیا، بہت سی جگہوں میں سے ایک جہاں سپلائی پہنچتے ہی ختم ہو جاتی ہے۔ سٹی ہیلتھ حکام نے ویکسین کی محدود فراہمی پر مایوسی کو تسلیم کیا اور ویکسین کی سپلائی میں اضافے کے ساتھ ہی “مستحکم اپائنٹمنٹ انفراسٹرکچر” بنانے کا عزم کیا۔امریکہ میں بڑھتے ہوئے انفیکشن کیسز اب 1,000 سے تجاوز کر چکے ہیں زیادہ تر مریضوں کو صرف بخار، جسم میں درد، سردی لگنا اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔ زیادہ سنگین بیماری میں مبتلا افراد کے چہرے اور ہاتھوں پر خارش اور زخم ہو سکتے ہیں جو جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل سکتے ہیں۔ویکسین کی کمی نے وائرس کے گرد بے چینی میں اضافہ کر دیا ہے، صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی مونکی پوکس ہو سکتا ہے، لیکن امریکہ میں ایسے مردوں میں یہ وائرس زیادہ پایا گیا جوکہ مردوں کے ساتھ جنسی تعلق رکھتے ہیں۔نیویارک میں مجموعی طور پر 7 ہزار افراد وائرس سے بچائو کی ویکسین لگوا چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here