ماسکو (پاکستان نیوز) روس نے نیٹو میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرنے پر فن لینڈ کے لیے اپنی گیس سپلائی کو معطل کر دیا ہے ، روسی انرجی کمپنی کی جانب سے فن لینڈ کی گیس کمپنی گیسم کو ایک روز قبل مطلع کیا گیا تھا کہ ان کی گیس سپلائی کو معطل کیا جا رہا ہے ، روس کے اس اقدام سے مستقبل میں یورپ سے قدرستی وسائل پر ہونے والی جنگ بھی آہستہ آہستہ عیاں ہو رہی ہے ، روس کی جانب سے فن لینڈ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ حاصل ہونے والی گیس کی قیمت روسی کرنسی روبل میں ادا کرے جس سے فن لینڈ نے صاف انکار کر دیا تھا، یورپی یونین نے اس ماہ کے شروع میں روس سے تیل کی درآمد پر پابندی کی تجویز پیش کی تھی، اس ہفتے، یورپی یونین نے روسی قدرتی گیس پر انحصار کم کرنے کے اپنے منصوبے پر اضافی تفصیلات سے پردہ اٹھایا۔روس پہلے ہی پولینڈ اور بلغاریہ کے لیے گیس منقطع کر چکا ہے۔صدر بائیڈن نے کئی دہائیوں تک بلاک سے باہر رہنے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کوششوں کو سراہا ہے۔ فروری میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد دونوں ممالک نے فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے لیے اقدامات کیے تھے۔ سویڈن اور فن لینڈ کے رہنماؤں نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں بائیڈن سے ملاقات کی۔