نیویارک (پاکستان نیوز) 17سالہ نوجوان ایوی شف مین نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متعلق ٹریکر بنا کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ، اس ٹریکر کی مدد سے ہر سیکنڈ اور منٹ میں دنیا کے کسی بھی حصے میں کورونا کا شکار ہونے والے مریض کے متعلق منٹوں میں معلومات جمع کی جا سکیں گی ، ایوی کو ایک ویب سائٹ کی جانب سے اپنا اشتہار دینے کے لیے 8 ملین ڈالر کی آفر ہوئی لیکن اس نوجوان نے یہ آفر یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ اسے پیسے کمانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔