کورونا کے درست اعدادوشمار دینے پر سزا

0
305

فلوریڈا (پاکستان نیوز) فلوریڈا میں کورونا سے متعلق ڈیٹا پورٹل بنانے والی سائنسدان کو اعداد و شمار میں ہیرا پھیری سے انکار پر نہ صرف عہدے سے ہٹایا گیا بلکہ انہیں محکمہ صحت سے بھی برطرف کر دیا گیا۔ربیکا جونز نے امریکی نیوز نیٹ ورک کو کی گئی ای میل میں بتایا کہ انہوں نے اکیلے دو زبانوں میں الگ الگ ایپلی کیشنز تیار کیں جن میں 6 منفرد نقشوں کے ذریعے 5 لاکھ افراد کا ڈیٹا یکجا کیا جس کا مقصد تھا کہ فلوریڈا کے لوگوں اور تحقیق کاروں کو کورونا کی حقیقی صورتحال معلوم ہوسکے۔انہوں نے کہا اس کے لئے انہوں نے بلا معاوضہ دو ماہ تک 16 سولہ گھنٹے کام کیا، ڈیٹا میں تبدیلی سے انکار پر انہیں فلوریڈا کے محکمہ صحت سے گرافک انفارمیشن سسٹم منیجر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ربیکا جونز نے تحقیق کرنے والوں کو خبردار کیا کہ وہ ان کے پورٹل سے ڈیٹا لینے میں احتیاط کریں کیونکہ اس میں متوقع طور پر تبدیلیاں کردی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here