لاہور(پاکستان نیوز) ٹوئٹر پر ورلڈ ٹائمز نامی ایک نجی اکائونٹ نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر آن لائن عوامی سروے کیا ہے جس میں پوچھا گیا کہ اگر آج الیکشن ہوں تو آپ کون سی سیاسی جماعت کو ووٹ دیں گے۔ ٹوئٹر پر کئے گئے سرورے میں صارفین کو تین آپشن دیئے گئے جن میں پی ٹی آئی کے عمران خان، ن لیگ کی مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو شامل تھے۔ سروے میں بھارتی اکثریت نے عمران خان کے حق میں ووٹ دیئے۔ نتائج کے مطابق98فیصد نے عمران خان کو،1.3فیصد نے مریم نواز کو جبکہ 0.6فیصد نے بلاول بھٹو کے حق میں ووٹ دیا۔ سروے میں 71ہزار853افراد نے ووٹ دیئے۔ سروے کے نتائج سے عمران خان کی ووٹرز میں مقبولیت اور آئندہ الیکشن میں سیاسی حریفوں پر ان کی برتری ظاہر ہوتی ہے۔