پشاور(پاکستان نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انتخابی نشان بلا بحال کر دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ دلائل مکمل ہونے پر محفوظ کیا تھا۔ عدالتِ عالیہ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے انتخابی نشان کی حقدار ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں تھا۔