نیویارک(پاکستان نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں خواتین پر جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنا سلامتی کونسل کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گروپ آف فرینڈز آن جینڈر ریپریٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو تشدد، استحصال اور امتیازی سلوک کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے کیونکہ ان کے حقوق بری طرح پامال ہو رہے ہیں۔ غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی تعلیم، اقتصاد اور صحت کی دیکھ بھال کے بہتر مواقع تک رسائی کو بھی محدود کردیا ہے، جس کی وجہ سے غربت اور حق رائے دہی سے محروم کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک اور تمام خطوں سے خواتین کی نمائندگی میں عدم توازن موجود ہے۔