نیویارک (پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اسٹیبلشمنٹ نے پرانا رویہ اپنایا تو پاکستان کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے ، ماضی میں بھی ملک کی بھنور میں پھنسی کشتی کو ہم نے ہی نکالا تھا اور اب بھی ہم ہی نکال رہے ہیں ، امریکہ دورے پرآئے احسن اقبال نے پاکستان نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ اس وقت ملک کا قرضہ مزید قرض لے کر اُتارا جا رہا ہے ، آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کے سوال کے جواب میں احسن اقبال نے بتایا کہ قوم کو گھا س کھانا پڑے گی ،اخراجات میں انتہا کی کمی کرنا ہوگی جس کے بعد ہم آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کی پوزیشن میں ہوں گے، ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے بتایا کہ ہمیں اکانومی کو بہتر بنانے کیلئے کپاس ، چینی ، گندم کی پیداوار کو بڑھانا ہوگا، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے مطابق ہم نے قومی معیشت کو سری لنکا کی جانب جانے سے روکا ہے ، عمران خان کی حکومت چھ ماہ اور رہ جاتی تو ملک دیوالیہ ہو جاتا ۔