40کروڑ افراد کوروناکا شکار ہیں:تحقیق

0
39

نیویارک(پاکستان نیوز) دنیا بھر میں تقریبا40 کروڑ افراد طویل المدت کوویڈ 19 کا شکار ہیں۔جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، حفظان صحت کی خدمات پر آنے والے اخراجات اور کام پر واپس نہ آنے والے مریضوں جیسے عوامل سے عالمی معیشت کو ہرسال تقریبا 10کھرب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے جو عالمی معیشت کا تقریبا 1 فیصد ہے۔یہ تحقیق وبا کے پھوٹنے کے چار سال بعد پوری دنیا میں کوویڈ کے اثرات بارے جاننے کی کوششوں کاایک حصہ ہے۔اس تحقیق کے مصنف سینٹ لوئس ہیلتھ کیئر سسٹم میں تحقیق وترقی کے سربراہ اور سینٹ لوئس میں واشنگٹن یونیورسٹی کے وبائی امراض کے ماہرزیاد العلی نے کہا کہ اس تحقیق کا مقصدپالیسی اور تحقیقی ترجیحات کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کرنا بھی ہے۔العلی نے یہ مقالہ کوویڈ سے متعلقہ دیگر محققین اور پیشنٹ لیڈ ریسرچ کولیبریٹو کے تین ماہرین کے ساتھ مل کر تحریر کیا ہے۔تحقیق کے نتائج کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا 6 فیصد بالغ افراد طویل المدت کوویڈ میں مبتلا ہیں۔ بہت سے لوگ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے اور علاج سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here