نیو یارک (پاکستان نیوز)نیویارک کے ہسپتالوں میں زیر علاج کرونا کی مریضوں کی تعداد تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 ہزار سے نیچے آ گئی ہے، گورنر کیتھی ہوشل نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ہسپتال میں زیر علاج کرونا مریضوں کی تعداد 1999 رہی ہے جبکہ 349 افراد انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔ہسپتالوں میں 919 افراد کو کرونا مرض کے شبے میں زیر علاج کیا گیا تھا، جمعہ کو کرونا کے 2,213 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 1.88 فیصد مثبت آئے۔