کورونا صورتحال میں بہتری کے ساتھ صارفین کو اس حوالے سے مطلع کیا جاتا رہے گا
نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا لاک ڈائون کے پیش نظر یو ایس امیگریشن اینڈ سٹیزن شپ نے درخواستیں جمع کرانے کے لیے تاریخوں میں 30مارچ تک توسیع کر دی ہے ،تاریخوںمیں توسیع کورونا وبا میںشدت کے پیش نظر کی گئی ہے ، یو ایس سی آئی ایس کی جانب سے صارفین کو مطلع کیا گیا کہ کورونا صورتحال میں بہتری کے ساتھ ساتھ صارفین کو اس حوالے سے مطلع کیا جاتا رہے گا ، صارفین دستاویزات جمع کرانے کے حوالے سے فون نمبرز اور ای میلز کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں ۔