چرسیوں کی تعداد شراب نوشوں سے زیادہ

0
12

نیویارک(پاکستان نیوز) امریکہ میں پہلی مرتبہ روزانہ کی بنیاد پر چرس پینے والوں کی تعداد الکوحل استعمال کرنے والوں سے بڑھ گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق تازہ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تبدیلی 40سال کے دوران نصف ریاستوں میں چرس کے استعمال کو قانونی شکل دیے جانے کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔ نیشنل سروے ڈیٹا کے مطابق2022 میں روزانہ کی بنیاد پر ایک کروڑ 77لاکھ لوگ چرس استعمال کرتے تھے جبکہ الکوحل استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ47لاکھ تھی۔ 1992 میں چرس کا استعمال بہت کم تھا اور 10لاکھ کے قریب لوگ ہی استعمال کرتے تھے تحقیق میں شامل کارنیگی میلن یونیورسٹی کے محقق جوناتھن کالکنز کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکہ میں الکوحل کا استعمال اب بھی زیادہ ہے تاہم 2022 میں پہلی بار چرس پینے والوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر الکوحل لینے والوں کی تعداد کو پیچھے چھوڑ گئی تھی۔ ان کے مطابق 40 فیصد افراد اس کو تقریباً روزانہ کی بنیاد پر استعمال کررہے ہیں اور یہ ایک ایسا رجحان ہے جو الکوحل کے استعمال کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔ رپورٹ میں نشہ آور اشیا کے استعمال اور صحت کے حوالے سے اعداد و شمار جمع کے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق1992 سے2022 تک روزانہ کی بنیاد پر چرس کی فی کس شرح میں15گنا اضافہ ہوا ہے جوناتھن کالکنز نے تحقیق میں اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ عوامی سطح پر قبولیت بڑھنے کے بعد مزید لوگ بھی چرس کے استعمال کے حوالے سے بات کرتے ہیں اور یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here