بیرونی سرمایہ کاری میں 23فیصد کمی ریکارڈ

0
4

اسلام آباد (پاکستان نیوز) نومبر کے دوران ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں18 کروڑ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال نومبر کی 23.2 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی نسبت23 فیصدکم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں چین8.2 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کیساتھ سرفہرست رہا، سوئٹزرلینڈ1.7کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کیساتھ دوسرے، یو اے ای1.4کروڑ ڈالر کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس دوران کوریا سے80 لاکھ ڈالر،ہالینڈ سے70 لاکھ ڈالر،کویت، بحرین، ناروے نے 55 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here