اسلام آباد(پاکستان نیوز) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر 32.8 فیصد اضافے کے ساتھ 17.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ برآمدات اور ٹیکس محصولات میں بھی مثبت رجحان دیکھنے کو ملا ہے، جائزہ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے ترسیلات زر 32.8 فیصد اضافے کے ساتھ 17.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ برآمدات میں بھی 4.1 فیصد اضافہ ہوا جو 16.229 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ درآمدات 14.5 فیصد اضافے کے بعد 27.743 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 28.7 فیصد کمی ہوئی ہے جو 1.205 ارب ڈالر تک محدود رہا۔