بھارتی پنجاب: 90 فیصد آبادی کو مفت بجلی میسر

0
6

لاہور (پاکستان نیوز) بھارتی پنجاب کی حکومت دو سال سے تین کروڑ آبادی میں سے ”نوّے فیصد ” کو مفت بجلی دے رہی ہے کہ وہ تین سو واٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں جو بغیر بل کے ملتے ہیں، اس سرکاری مدد سے لوگوں کو مہنگائی کا مقابلہ کرنے میں بہت مدد ملی، ان کا معیار زندگی بلند ہوا اور وہ حکومت کی بڑی تعریف کرتے ہیں، ریاست میں بجلی کا انتظام سرکاری کمپنی، پنجاب سٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ سنبھالتی ہے، پچھلے سال حکومت نے کمپنی کو7233کروڑ روپے سبسڈی دی تاکہ عوام مفت بجلی پا سکیں، سبسڈی ملنے سے کمپنی کو بھی 804.94کروڑ روپے کا منافع ہوا، حکومت نے سرکاری اخراجات گھٹا کر اور اپنی آمدن میں اضافہ کر کے یہ ممکن بنایا کہ اربوں روپے کی سبسڈی دے کر ریاستی عوام کو زبردست ریلیف دیا جائے، یوں مشرقی پنجاب حکومت بھارت ہی نہیں بیرون ممالک کیلیے بھی مثالی فلاحی حکومتی نظام بن گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here