سانتاکلاز کی فائر بریگیڈ کی سیڑھیوں سے گھروں میں آمد،بچے خوشی سے جھوم اٹھے

0
154

 

73سٹریٹ میں شام کو اچانک فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نمودار ہوئیں تو لوگ سہم گئے

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا کی لہر میں شدت کے باوجو دنیویارک پولیس کی مدد سے سانتا کلاز بچوں میں کرسمس کی خوشیاں پہنچانے میں مصروف ہے ، اس سلسلے میں 73سٹریٹ پر شام کے وقت اچانک فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی آمد ہوئی تو گھروں میں قید بچے حیران رہ گئے لیکن ان کی خوشی کا اس وقت کوئی ٹھکانہ نہ رہا جب ان فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی بڑی بڑی سیڑھیوں پر سانتا کلاز گھروں کی بلند کھڑکیوں پر کھڑے بچوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے گفٹ تقسیم کرنے لگا ، ہر سال کرسمس کی آمد کے موقع پر سانتا کلاز نیویارک پولیس کے تعاون سے مختلف سٹریٹس میں بچوں میں تحائف تقسیم کرتے ہیں ۔سانتا کلاز صرف گھروں تک محدود نہیں رہے بلکہ مختلف اولڈ ہومز اور ڈے کیئر سینٹر میں رہائش پذیر مریضوں اور بزرگ شہریوں کے درمیان بھی کرسمس تحائف تقسیم کیے گئے ہیں ۔اس ساری مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here