ٹی 20 ایشیاء کپ، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی

0
47

دبئی (پاکستان نیوز)ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای میچ کی ٹاس سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ سے معافی مانگ لی ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مشاورت کیلئے طلب کیا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچ کر اینڈی پائی کرافٹ نے بھارت اور پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کو مصافحے سے منع پر معافی مانگی۔اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونی کیشن کا نتیجہ قرار دیا۔آئی سی سی نیپاک بھارت میچ کے دوران کوڈ ا?ف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔میچ ریفری کے رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here