تل ابیب (پاکستان نیوز) اسرائیل کے سابق آرمی چیف کی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہو گئی ہے جس میں وہ غزہ میں کم سے کم 50ہزار اموات کو ضروری قرار دے رہے ہیں ، لیک ہونے والی آڈیو میں اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ غزہ میں دسیوں ہزار فلسطینیوں کی ہلاکتیں آئندہ نسلوں کے لیے ضروری ہیں۔اسرائیل ڈیفنس فورس (IDF) کے میجر جنرل ہارون حلیوا نے جمعہ کو اسرائیل کے چینل 12 نیوز کی طرف سے جاری کی گئی ریکارڈنگ میں کہا کہ “7 اکتوبر کو ہونے والی ہر چیز کے لیے، 7 اکتوبر کو ہر ایک شخص کے لیے، 50 فلسطینیوں کو مرنا چاہئے۔اب اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ بچے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ غزہ میں پہلے ہی 50,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے۔یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کب بول رہے تھے، لیکن مارچ میں غزہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50,000 سے تجاوز کر گئی۔حلیوا نے کہا کوئی چارہ نہیں ہے، ہر وقت، انہیں قیمت محسوس کرنے کے لیے ایک نقبہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ نکبہ، یا عربی میں “تباہی”، فلسطینی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جب 1948 میں ریاست اسرائیل کے قیام کے دوران تقریباً 700,000 فلسطینیوں کو مسلح یہودی گروہوں نے اپنے گھروں سے فرار یا بے دخل کر دیا تھا۔











