شکاگو (پاکستان نیوز‘ رپورٹ: یونس سفری) فیصل آباد‘ پاکستان کے ممتاز و معروف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اصغر حسین (مرحوم) کے پوتے‘ ڈیلس (ٹیلر) کے ممتاز پاکستانی کاروباری و کمیونٹی رہنما شہزاد اصغر کے صاحبزادے اور ڈاکٹر نوید اختر (ماہر معالج چشم) کے بھتیجے ڈاکٹر حسن شہزاد اتوار 7 جولائی کو شکاگو میں مقیم امجد حسین کی صاحبزادی فرح حسین کے ساتھ شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئے۔ بارات ڈیلس سے الی نائے (ایڈیسن) آئی اور تقریب ایڈیسن کے ایمپریس میں منعقد ہوئی۔ اس پُرمسرت تقریب میں دونوں خاندانوں کے اعزاہ و اقارب اور احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شکاگو میں شہزاد اصغر اور خاور اصغر کے دور طالب علمی کے دیرینہ ساتھی و ہم جماعت اور شکاگو کی ادبی و سماجی شخصیت یونس سفری نے اپنے افراد خاندان کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی اور دونوں فیملیز کو دلی مبارکباد دی نیز دولہا‘ دلہن کو خوشگوار‘ کامیاب و طویل ازدواجی زندگی کی دعاﺅں سے نوازا۔ واضح رہے کہ یونس سفری کے دونوں دوست شہزاد اصغر اور خاور سفری طویل عرصہ سے ٹیلر ڈیلس میں گیس سٹیشنز کے کامیاب کاروبار سے منسلک ہیں۔ ولیمہ کی تقریب جمعہ 12 جولائی کو ڈیلس کے ڈبل ٹری‘ ہلٹن میں منعقد ہوگی۔