نیویارک(پاکستان نیوز) دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، کورونا کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 54 لاکھ 45 ہزار 676 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 40 لاکھ 10 ہزار 492 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 16 لاکھ 53 ہزار 607 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 77 ہزار 685 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 97 لاکھ 81 ہزار 577 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 21 ہزار 561 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ 22 ہزار 690 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 48 لاکھ 55 ہزار 844 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 3 ہزار 801 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 91 لاکھ 45 ہزار 285 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 4 ہزار 240 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 6 لاکھ 63 ہزار 665 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 27 ہزار 16 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 88 لاکھ 55 ہزار 15 ہو گئی۔