نیویارک سٹی اکنامک ڈویلپمنٹ کا خواتین کے اعزاز میں تقاریب کے انعقاد کا اعلان

0
127

پہلی 29فروری ، دوسری7مارچ ، تیسری 14مارچ ، چوتھی 21مارچ اور پانچویں 28مارچ کو ہوگی

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک سٹی اکنامک ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے خواتین کا مہینہ منانے کے حوالے سے اور شہر کی مارکیٹ میں ان کیلئے مختص جگہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تقاریب کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے ، مختلف تقاریب کے دوران براہ راست میوزک پرفارمنس کے ساتھ ووٹر رجسٹریشن ، تربیتی سرٹیفکیٹس اور اپنا کاروبار کرنے کے حوالے سے تمام معلومات فراہم کی جائیں گی ، اس سلسلے میں پہلی تقریب 29 فروری کو بروز ہفتہ ایسیکس مارکیٹ میں دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک ہوگی ، دوسری تقریب 7مارچ بروز ہفتہ کو ایسٹ حرلیم میں دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک ہوگی ، تیسری تقریب 14مارچ بروز ہفتے کو مورے سٹری مارکیٹ ، چوتھی تقریب 21 مارچ بروز ہفتہ آرتھر ایونیو مارکیٹ جبکہ پانچویں اور آخری تقریب 28مارچ کو جمیکا مارکیٹ میں دوپہر 2سے شام 5بجے تک منعقد ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here