واشنگٹن(پاکستان نیوز) نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے بھی پاک امریکا تعلقات بہترین قرار دےد یے۔ نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوب و وسطی ایشیا ایلس ویلزنے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی، استحکام اور ہم آہنگی کےلیے پ±رامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’نمستے ٹرمپ‘ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکی انتظامیہ، پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کررہی ہے اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔