شکاگو(پاکستان نیوز)پاکستانی کمیونٹی کے معتبر فعال اور ہر کمیونٹی میں اپنی سماجی وفلاحی خدمات کی وجہ سے محترم ومقبول رہنما طارق صدیقی نے کرونا کی سنگینی وتباہ کاری سے عوام کے تحفظ وسلامتی کے لئے انفرادی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ریاست الی نائے میں وباءکے آغاز سے ہی طارق صدیقی نے خدمت خلق کے مثالی جذبے کےساتھ خصوصاً شکاگو کے شدید متاثرہ علاقوں میں ایسے افراد و خاندانوں ہیں جو محدود وسائل کے باعث حفاظی تدابیر نہیں کرسکتے، ماسک، گلوز، سینیٹائرز اور شیلڈز کی فراہمی کا فیک کام شروع کردیا تھا۔انہوں نے خصوصاً ساﺅتھ سائڈ اور راجرز پارک کے علاقوں میں بشمول دیوان ایونیو وملحقہ علاقوں میں بلاتخصیص مذہب، رنگ، نسل وزبان خلق خدا کی اعانت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اور ابتک ہزاروں کی تعداد میں ضرورت مندوں کو احتیاط کی سہولیات فراہم کی ہیں۔کمیونٹی نے طارق صدیقی کے اس جذبہ خیر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے انہیں ”ایسا کچھ کرکے چلویاں کہ سدایاد رہو“ کی عملی تصویر قرار دیا ہے۔